مریم نواز سے جب سے شادی ہوئی انہیں وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

مریم نواز سے جب سے شادی ہوئی انہیں وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ میں تو مریم نواز کو 2018ء سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے سوالیہ انداز اپنایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ ملک کے پاس کوئی قابل لیڈر ہے؟

میڈیا میں گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کے اہلیہ سے متعلق جواب پر زوردار قہقہے بھی لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنید کی شادی دسمبرتک ہوجائےگی۔ ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اورجنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔