لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں- یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے- سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا- پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی، افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا۔ موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے- اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔