اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 378، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 421، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 135، بلوچستان میں 33 ہزار 267، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 87 لاکھ 9 ہزار 87 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 296 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 234 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 924، سندھ میں 7 ہزار 569، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 751، اسلام آباد میں 940، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔