خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

Published On 02 November,2021 12:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر شاہ فرمان نے کامران بنگش اور ارشد ایوب سے حلف لیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل نئے وزراء کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزراء سے حلف لیا۔ کامران بنگش اور ارشد ایوب نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ محمود خان، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ کامران بنگش کو صوبائی وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ ارشد ایوب کے قلمدان سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔