میانوالی: دو کاروں میں تصادم، دو بچوں، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 02 November,2021 11:36 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) عیسیٰ خیل کے نواحی علاقہ کلور شریف کے نزدیک زیر تعمیر روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، دو معصوم بچوں، خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ زیر تعمیر روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کار ڈی آئی خان سے راولپنڈی جبکہ دوسری میانوالی سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ کلور شریف کے نزدیک ون وے کی خلاف وزری پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ محمد ریاض، 54سالہ نسیمہ بی بی جبکہ 5ماہ کا عبدالباری اور 6ماہ کا محمد زبیر شامل ہیں۔