پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی: عثمان بزدار

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔