ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی، 11 افراد جان سے گئے، 515 نئے مریض رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 788، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 205، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427، بلوچستان میں 33 ہزار 307، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 63 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 11 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 148 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 940، سندھ میں 7 ہزار 580، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 761، اسلام آباد میں 943، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔