بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد کےمتن میں کہا گیا کہ یہ ایوان بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 38 پیسے اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر براہ راست تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے غریب کی کمر توڑ رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا چولہا پہلے ہی ٹھنڈا پڑ چکا ہے، مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔