اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی، سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔