وزیراعلیٰ کے پی کا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد زادہ کے قتل کا نوٹس، ڈپٹی کمشنرملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر فارغ

وزیراعلیٰ کے پی کا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد زادہ کے قتل کا نوٹس، ڈپٹی کمشنرملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر فارغ

وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ ڈویژن کےعلاقےسخاکوٹ میں سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ محمد زادہ کو قتل کرنے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرملاکنڈ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کوعہدوں سے فارغ کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے دونوں افسران کو فوری طور او ایس ڈی کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ نے افسران کیخلاف انکوائری کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

گذشتہ روز سخاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد زادہ جاں بحق ہوئے تھے۔