پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے دورے کی تصدیق کی۔ افغان وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد 11 نومبر کو ہونے والے ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان، روس، چین اور امریکا کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان بھی شرکت کریں گے۔