ہار جیت کھیل کا حصہ، پاکستانی شاہین ہار کر بھی جیتے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Published On 12 November,2021 10:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پاکستانی شاہین ہار کر بھی جیتے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے باوجود کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لئے، قوم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے، سیمی فائنل میں ہارنے کا افسوس اپنی جگہ لیکن کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہار سے دل برداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کھلاڑیوں کو غلطیوں کی اصلاح کر کے آگے دیکھنا ہے، کھلاڑیوں کی پرفارمنس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے روشن مستقبل کی گواہی دے رہی ہے۔
 

Advertisement