نواز شریف کی فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی

نواز شریف کی فضل الرحمان کو لانگ مارچ میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں کا اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا اور مولانا نے لاہور کے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ بارے جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دینگے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہو گا۔