صدر مملکت عارف علوی 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

صدر مملکت عارف علوی 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر، وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔ کوئٹہ پہنچنے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت سے ملاقات کی، جس میں اہم سیاسی و انتظامی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

دورے کے دوران صدر مملکت سے مختلف شخصیات ملاقات کریں گے جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی مختلف تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔