این اے 133 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، جسٹس فیصل زمان کی اپیلوں پر سماعت سے معذرت

این اے 133 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، جسٹس فیصل زمان کی اپیلوں پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جمشید اقبال چیمہ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو بینچ کے رکن جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت سے معذوری کا اظہار کر دیا۔

ینچ کے سربراہ نے جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کی درخواستیں چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ کو بھجوا دیں اور سفارش کی کہ ان درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔ اس پہلے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کی تھی۔