شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق، 9 زخمی

شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق، 9 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت نورین اور مصباح کے ناموں سے ہوئی۔

حادثے کے بعد بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے پھاٹک نہ ہونے پر ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیر تک ٹرین کو روکے رکھا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔