اسلام آباد: تیز رفتار گاڑی کے الٹنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 16 November,2021 12:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کے الٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی چار گاڑیوں سے جا ٹکرائی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

Advertisement