تازہ ترین
  • بریکنگ :- جنوبی پنجاب صوبہ کاقیام تحریک انصاف کےمنشورکاحصہ ہے،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- ملتان:صوبہ بنانےکیلئےہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی، ن لیگ دونوں جماعتوں کی قیادت کو خط لکھے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- ابھی تک دونوں جماعتوں کی جانب سےجواب سامنےنہیں آیا،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی،ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئےبہت کچھ کرسکتےتھے،وزیر خارجہ

فضائی آلودگی اور سموگ: لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ

Published On 17 November,2021 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی فہرست میں لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر شمار ہونے لگا۔

ملکی فہرست میں پنجاب کے 8 شہر آلودہ ترین قرار دے دیئے گئے۔ 453 اے کیو آئی کیساتھ ساہیوال پہلے نمبر، 424 کیساتھ فیصل آباد دوسرے اور 306 اے کیو آئی کیساتھ لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ بہاولپور 235، گوجرانوالہ 232، رائیونڈ 225، راولپنڈی 182 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 509 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت 162 اے کیو آئی کیساتھ 8 ویں نمبر پر آگیا۔ کراچی 160 کیساتھ 9 ویں اور مرید کے 159 کے ساتھ دسویں نمبرپرآگیا۔

امریکی خلائی ادارہ ناسا کی جاری سٹلائٹ تصاویز نے آگ لگانے کے واقعات کا واضح کر دیا۔ فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے کے واقعات کنٹرول نہ ہوسکے۔ شکر گڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں فصلوں کو جلایا گیا۔