کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، 418 نئے مریض

کورونا کے وار جاری: چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، 418 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 268، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 767، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 421، بلوچستان میں 33 ہزار 425، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 405، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 738 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 143 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 30 ہزار 94 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 648 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 990، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 812، اسلام آباد میں 950، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔