ملک میں ڈینگی کے وار: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے

ملک میں ڈینگی کے وار: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مزید 6 مریض دم توڑ گئے

پنجاب میں مزید چار افراد جاں بحق، چاروں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر شہروں سے مزید کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہزار 866 ہوگئی جبکہ لاہور میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 203 ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پشاور میں ڈینگی سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ڈینگی سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ مزید 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 117 ہوگئی ہے۔