تازہ ترین
  • بریکنگ :- حکومت نےخیبرپختونخوامیں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کاآغازکیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- انضمام شدہ اضلاع کاترقیاتی بجٹ 24 ارب سےبڑھاکر 54 ارب کیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافےکےباعث مہنگائی میں اضافہ ہوا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے جلدمنصوبےشروع کیےجائیں گے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخاتمےکیلئےمنصوبہ لارہےہیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت
  • بریکنگ :- انضمام شدہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- مہنگائی کےاثرات عوام تک پہنچنےسےروکنےکیلئےاقدامات جاری،وزیراعظم
  • بریکنگ :- پشاور:پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرچکے،وزیراعظم

سپریم کورٹ: شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Published On 23 November,2021 02:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے اتفاق شوگر مل، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل اور حمزہ شوگر مل کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں اتفاق شوگر کو چنی گوٹھ سے واپس پاکپتن منتقل کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کے بعد اتفاق شوگر مل دوبارہ ہائیکورٹ چلی گئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ عدالت نے حکومت پنجاب کو اتفاق شوگر مل کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیا، شوگر مل کو آپریشنلائزڈ کرنے کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی غلط تشریح کی گئی۔