اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب دے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ڈرامے مکمل طور پر فلاپ ہو چکے، اگر انہوں نے جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں، ن لیگ والوں کے پاس یہ ہی مختصر حل ہے، یہ لوگ اس معاملے کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں۔