تازہ ترین
  • بریکنگ :- لاہور:ڈاکٹریاسمین راشدکاچیف سیکریٹری پنجاب سےٹیلی فونک رابطہ
  • بریکنگ :- ڈاکٹریاسمین راشدکاپولیس کریک ڈاؤن پرچیف سیکریٹری سےاحتجاج
  • بریکنگ :- ہم ارکان اسمبلی ہیں،کس قانون کےتحت کریک ڈاؤن کیاجارہاہے،یاسمین راشد
  • بریکنگ :- لاہور:میں اس معاملےکودیکھتاہوں،چیف سیکریٹری پنجاب
  • بریکنگ :- 3بارچیف سیکریٹری سےرابطہ کیامگرکریک ڈاؤن نہیں رکا،یاسمین راشد

بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے: وزیراعظم

Published On 25 November,2021 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ دراز کے سی ای او بجارک میکلسن نے ملاقات کی ہے۔ سی ای او دراز نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور ای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ای کامرس کے لیے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، حکومت کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ بے مثال ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سے ویون کے گروپ سی ای او کان ترزیو اوغلون نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان معروف بین الاقوامی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سی ای او ویون نے ڈیٹا کے بڑے حل فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔