تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم نے اعلیٰ افسران کی ترقیوں کی منظوری دے دی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےسینٹرل سلیکشن بورڈکی سفارشات پرترقیوں کی منظوری دی
  • بریکنگ :- سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے 5 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- وزارت خزانہ میں جوائنٹ سیکرٹری طاہر نور کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- طاہر نوروزارت خزانہ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری تعینات
  • بریکنگ :- اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری شعیب اکبرکی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- وزیراعظم آفس میں تعینات علی اصغر کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- ڈی جی ایف پی ایس سی صبینہ قریشی کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- گریڈ 20 کےحسن رضا سعیدکی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 7افسران کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- عامر علی احمد چیف کمشنر اسلام آباد کےعہدے پر کام جاری رکھیں گے
  • بریکنگ :- گریڈ 20 کےعلی طاہر کی گریڈ21 میں ترقی
  • بریکنگ :- کیپٹن (ر)اسداللہ خان کی گریڈ21 میں ترقی
  • بریکنگ :- گریڈ 20 کے محمد حسن اقبال اورفوادہاشم ربانی کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- زاہد علی عباسی اور افتخار علی ساہو کی گریڈ 21 میں ترقی
  • بریکنگ :- اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

گورنرسندھ کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی حکومت کے 83 محکموں کے سربراہان کی شرکت

Published On 25 November,2021 01:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنرہاوس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کے 83 محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درج سندھ سے متعلق شکایات کی سہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی، حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سہ ماہی 24 ہزار 962 شکایات موصول ہوئیں، بجلی کمپنیز کی 11ہزار 755 شکایات میں سے 10 ہزار 920 کا ازالہ کیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈز سے متعلق 3ہزار 499 شکایات میں 3 ہزار 438 حل ہو چکیں۔ ایف آئی اے، ہائر ایجوکیشن، سوئی سدرن سے متعلق شکایات بھی حل کی گئیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر لوگوں کا اعتماد بڑھنا خوش آئند ہے، شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے۔