وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا

Published On 02 December,2021 10:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کردیئے گئے،اس سے قبل وہ وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تھے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالعزیز عقیلی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کردیا گیا جبکہ وہ اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔

یوسف خان کو مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری تعینات کردیا گیا ،اس سے قبل وہ وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تعینات تھے۔
 

Advertisement