بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے:شبلی فراز

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے:شبلی فراز

دنیا نیوز کے پروگرام  اختلافی نوٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنےکا کہا ہے،ای وی ایم میں نیشنل اورصوبائی ووٹنگ کیلئے 2 ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ای وی ایم میں 200 امیدوار آسکتےہیں، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے،بلدیاتی انتخابات جزوی طورپر ای وی ایم پر ہوسکتےہیں،تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔