لاہور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون کر کے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کو ٹیلیفون کے دوران سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
چودھری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ٹیلیفون کیا، نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔
چودھری پرویزالٰہی نے اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔ اس پر سابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔