تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونا سےمزید2اموات،این آئی ایچ
  • بریکنگ :- 24گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں کورونا کے 13ہزار759ٹیسٹ کیے گئے
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24گھنٹےکےدوران 333کیسز رپورٹ،85کی حالت تشویشناک

پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا

Published On 21 December,2021 02:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کیلئے تھا، میزائل تجربہ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن ندیم ذکی منج نے بھی دیکھا۔صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا، مزید کہا کہ بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے سے وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔