تازہ ترین
  • بریکنگ :- شہبازگل کوقانون کے مطابق گرفتارکیا گیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ
  • بریکنگ :- شہبازگل کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 691/22 درج کیا گیا،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- شہبازگل کےخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ،رانا ثنا اللہ
  • بریکنگ :- مقدمےمیں دفعات 505،120بی،153اے،124اے،131 شامل،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- سازشی کردارانکوائری میں سامنےآئیں گے،وزیرداخلہ راناثنااللہ
  • بریکنگ :- سازش میں ملوث کرداروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- عمران خان کہہ رہے ہیں کہ شہبازگل کواغواکیاگیاہے،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- اغوا نہیں باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے،وزیرداخلہ راناثنا اللہ
  • بریکنگ :- عمران خان کویقین دلاتاہوں قانون کےمطابق سلوک ہوگا،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- شیخ رشید چلاہواکارتوس ،انہیں گرفتارکرنےکی ضرورت نہیں،رانا ثنا اللہ
  • بریکنگ :- ڈیوٹی فوادچودھری کی لگی تھی لیکن اس نےشہبازگل کوآگےکردیا،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- شہبازگل کےپیچھےکون سےکردارتھےان کی تحقیقات ہوں گی،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- مجھے پنجاب حکومت کے پروٹوکول کی ضرورت نہیں،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- پنجاب پولیس کے اسلام آباد آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- اگربنی گالہ کوکیمپ آفس ڈکلیئرکریں گےتوپھردیکھا جائے گا،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- شہبازگل نےجوبیان دیاوہ دہراناقومی مفادمیں نہیں،راناثنااللہ
  • بریکنگ :- خاص طورپرفوج کےرینکس کوپکاراگیا ہے،وزیرداخلہ راناثنااللہ
  • بریکنگ :- شہبازگل کوکل عدالت میں پیش کریں گے، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

این سی او سی کا ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

Published On 03 January,2022 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش سنٹر) نے ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں 3 روز کے دوران مریضوں کی شرح دو سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ویکسین لازمی لگوانے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ این سی او سی نے کہا کہ عوام وبا سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں ،ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں، ویکسین یافتہ افراد کا اومی کرون کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، ویکسین لگانے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں، صوبے بھی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویکسین لگانے کے اہداف کو حاصل کریں۔

دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنھوں نے ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث براہ مہربانی ضابطہ کار (ایس او پیز ) پر عمل کریں، ماسک پہنیں اور اگر اہل ہو تو ویکسینیشن / بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو انسداد کورونا ویکسین کا بوسٹر لگانے کا آغاز کیا گیا تھا۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، سندھ میں 4 لاکھ 82 ہزار 826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، بلوچستان میں 33 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 774 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 643 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 74، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 364، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔