'سندھ کے حالات قابو سے باہر، حکومت اور اداروں نے دھیان نہ دیا تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے'

'سندھ کے حالات قابو سے باہر، حکومت اور اداروں نے دھیان نہ دیا تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے'

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق سے سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10 ہزار ارب سے زائد ملے، گزشتہ 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب کراچی پر خرچ ہوئے، سندھ حکومت کا ریکارڈ کہتا ہے تعلیم پر 2300 ارب خرچ کیے، آج پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، آصف زرداری چاہیں تو حکومت گرسکتی ہے۔