لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب فلائٹ شیڈول متاثر، پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں

Published On 07 January,2022 01:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثرہو گیا، پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں۔

کراچی سے لاہور، ابوظہبی سے لاہور اور جدہ سے لاہور کی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اتاری گئیں۔ متاثرہ پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا۔۔ پی آئی اے نے بسوں کیلئے انتظامات شروع کر دیئے۔۔ لاہور سے کراچی، جدہ اوربحرین کیلئے قومی ایئر لائن کی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ مسافر گھر سے نکلنے سے پہلے پروازسے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔
 

Advertisement