سانحہ مری پر وفاقی وزیر مونس الٰہی انتظامیہ پر برہم

سانحہ مری پر وفاقی وزیر مونس الٰہی انتظامیہ پر برہم

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ حکومت میں جو سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں-

انہوں نے لکھا کہ متاثرین کی امداد میں فوجی جوانوں، مقامی شہریوں اور ہوٹلوں کا کردار قابل تعریف ہے مگر انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے۔