مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا: چیئرمین این ڈی ایم اے

مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا: چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، کلڈانہ باڑیاں کےعلاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں، مری میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔ راستے کلیئر کروانے کیلئے انجینئرز سڑکیں کھولنے میں مصروف ہیں، سیاحوں کو محفوظ شیلٹر اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی جاری ہے۔