لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
سانحہ مری پر اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ ویڈیو میکنگ ایکسپرٹ وزیراعلیٰ جناب عثمان بزدار مری کو ضلع بنانے کے بجائے اس کا نام ہی اگر بدل دیتے تو آنے والے دنوں میں مرنے والوں کے لیے یہ نہ کہا جاتا کہ مری میں مرے۔
ویڈیو میکنگ ایکسپرٹ وزیراعلی جناب عثمان بوزدار مری کو ضلع بنانے کے بجائے اس کا نام ہی اگر بدل دیتے تو آنے والے دنوں میں مرنے والوں کے لیے یہ نہ کہا جاتا کہ مری میں مرے !!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 10, 2022
عامر لیاقت نے لکھا کہ سانحہ مری پر اپنے ایک اہم ساتھی رکن کی تقریر سن کر دکھی ہو گیا، اجلاس میں بیٹھنے کا دل نہیں چاہ رہا، نہ جانے اپنی غلطیاں مان لینے میں کیا حرج ہے؟
انہوں نے مزید لکھا کہ مری میں صرف افواج پاکستان نے ریسکیو آپریشن میں اپنا عظیم روایتی کردار ادا کیا، باقی سب شہبازوبوزدار!! شہباز شریف بولیں مگر ماڈل ٹاؤن نہ بھولیں۔
سانحہ مری پراپنے ایک اہم ساتھی رکن کی تقریر سن کردکھی ہو گیا،اجلاس میں بیٹھنے کا دل نہیں چاہ رہا نہ جانے اپنی غلطیاں مان لینے میں کیاحرج ہے؟مری میں صرف افواج پاکستان نے ریسکیوآپریشن میں اپناعظیم روایتی کردار اداکیاباقی سب شہبازوبوزدار!! شہباز شریف بولیں مگر ماڈل ٹاؤن نہ بھولیں !!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 10, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر بھی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سندھ میں چور اور نامراد حکومت نے قمر الاسلام اسپتال میں ۸ ماہ تک شاہ رخ جتوئی المعروف قاتلِ شاہ زیب کو علاج کی غرض سے یا تو چپ چاپ بھیجا یا پھر چپکے سے آنکھیں بند کرلیں، مگر ثابت ہوگیا جیسے حکمران ویسی انتظامیہ۔
سندھ میں چوراورنامرادحکومت نے قمر الاسلام اسپتال میں ۸ماہ تک شاہ رخ جتوئی المعروف قاتل شاہ زیب، کوعلاج کی غرض سے یا تو چپ چاپ بھیجا یا پھر چپکے سے آنکھیں بند کرلیں مگر ثابت ہوگیا جیسے حکمران ویسی انتظامیہ کراچی کے نئے بیٹے مرتضی وہاب کم از کم اپنی والدہ کا چہرہ بنیں اور مذمت کریں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 10, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے نئے بیٹے مرتضیٰ وہاب کم از کم اپنی والدہ کا چہرہ بنیں اور مذمت کریں۔