مری واقعے کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

مری واقعے کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے، آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔