تازہ ترین
  • بریکنگ :- عدالتی رائےکےبعدپنجاب میں وزارت اعلیٰ کاانتخاب چیلنج کرنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- لاہور:مسلم لیگ(ق)نےوکلاکودرخواست تیارکرنےکی ہدایت کردی

پاکستان نے قیام امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں: آرمی چیف

Published On 12 January,2022 06:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام امن کے اعلیٰ مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاع، تربیت سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں برسرپیکار پاکستانی افواج کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کو سراہتا ہے، براعظم آفریقہ میں کونگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے، یو این مشن کے تحت قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان نے قیام امن کے اعلی مقصد کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔