وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر ایپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور ہر بات چیت کی گئی۔

قومی سلامتی پالیسی اجرا کی تقریب کے بعدآرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔