اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پھر پارلیمنٹ میں شکست ہوئی، ن لیگ اور زرداری گروپ کا 2023 کا الیکشن آخری ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ انشااللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔ ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔
توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے pic.twitter.com/F0xOpEtMzM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کا شعر بھی لکھا۔
فواد چودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو، جھوٹ کا صرف ایک چہرہ عمران خان ہے ، عوام بے روزگاری اور مہنگائی کرنے والے چہرے پہچان چکے ہیں اور عام انتخابات کا سال پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔