جنرل ندیم رضا سے عمان کے کمانڈر کی ملاقات، سکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جنرل ندیم رضا سے عمان کے کمانڈر کی ملاقات، سکیورٹی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اومان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا خطہ میں امن اور سیکیورٹی پر اچھا اثر مرتب ہوگا، افغانستان میں پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کو طویل مدتی باہمی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

عمان کی شاہی بحریہ کے کمانڈر سیف نے اومانی مسلح فوج کی صلاحیتوں کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا۔