مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔