27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

27 فروری کو سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلیکٹڈ نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا مگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا۔ جب بی بی شہید کا دور تھا کسانوں کی خدمت کی جاتی تھی، جب سے یہ ناکام حکومت آئی زراعت کو تباہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور ملک بھرمیں ٹریکٹر اور کسان مارچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔27 فروری کو سلیکٹڈ کیخلاف اسلام آباد کی جانب نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت کے سامنےرکھیں گے۔