سکیورٹی فورسزکی کارروائی،پنجگورحملے میں 2 مطلوب دہشتگردوں سمیت 3ہلاک

سکیورٹی فورسزکی کارروائی،پنجگورحملے میں 2 مطلوب دہشتگردوں سمیت 3ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والے 2 دہشت گرد پنجگور حملے میں مطلوب تھے۔

 بیان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سمیر عرف بہار شامل ہیں، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر فیلان بلوچ بھی شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دوران آپریشن دہشت گرد وں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔