پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
خیبر پختونخوا کے 18اضلاع میں 31 مارچ 2022 کو ہونیوالے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، کل 19 فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال 21فروری تا 23 فروری 2022 کی جائیگی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 فروری تا 26 فروری 2022 تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبیونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم مارچ 2022 تک کریگا، 2 مارچ 2022کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 3 مارچ 2022تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،4 مارچ 2022کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، 31 مارچ 2022کو پولنگ ہوگی جبکہ 4 اپریل 2022کو نتائج مرتب کئے جائینگے۔