اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔