کوئٹہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی بھونچال آگیا اور صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔
بلوچستان کابینہ کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے جس کا صوبائی حکومت کی جانب سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ظہور بلیدی کے کچھ عرصہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اختلافات چل رہے تھے جبکہ صوبائی وزیر کی گزشتہ روز سردار یار محمد رند سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔