اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کے اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔
اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 196 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔
منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔