خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

Published On 31 March,2022 08:24 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 15 سو سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

 

Advertisement