پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحصیل چیئرمین کی 65 میں سے 32 نشستوں کےغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 18 سیٹوں پر کامیاب جبکہ جے یو آئی نے 5 سیٹیں حاصل کیں۔ آزاد امید وار 5، اے این پی 2، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں پولنگ ہوئی۔ 15 سو سے زائد پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
الیکشن نتائج جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
تحصیل چیئرمین آلائی
ضلع بٹگرام کی تحصیل چیئرمین آلائی کے غیر حتمی مکمل نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) جے یو آئی کے مفتی غلام اللہ 9 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گوھرعلی خان 8 ہزار77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
تحصیل چیئرمین چار باغ
ضلع سوات کی تحصیل چار باغ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) جے یو آئی کے احسان اللہ 12 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حیدر علی 7 ہزار 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحصیل چیئرمین دربند
ضلع مانسہرہ کی تحصیل دربند کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدواردلبر خان 3425 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غلام مرتضی 2630 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔