اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 154 مریض متاثر ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 148، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 781، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ 84 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 265 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 191 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔