اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم مزید ایک سو اکتالیس مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 234 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹوکیسزکی تعداد 9223 ہے۔ ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی ہے جبکہ کوروناسےمتاثر 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناکے 116 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز 27 ہزار 3 کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک بھرمیں مجموعی طور پر 2 کروڑ 76 لاکھ 89 ہزار 870 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔